Breaking NewsNationalتازہ ترین
مستحقین اور خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گزشتہ روز سپورٹس کمپلیکس میں مستحقین اور خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا۔
سپورٹس کمپلیکس میں سو سے زائد خواجہ سراؤں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا اور اشیا خوردونوش فراہم کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے راشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عیدالفطر تک راشن اور اشیائے ضروریہ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
احساس دستر خوان سے سحر و افطار کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اگلے مرحلے میں یتیم اور لاوارث بچوں میں بھی راشن اور تحائف تقسیم کئے جائیں گی۔