Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تیسرا سروہ موٹر آئل ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایل بی ایل فارما اور زواری کلب کی جیت

سروہ موٹر آئل کے زیر اہتمام تیسرا ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز بناے ۔

عدنان خان ۔83۔عبدالرحمٰن مزمل ۔48۔عزیر ممتاز ۔27 رنز بنے۔ ایل بی ایل فارما کی طرف سے لقمان ۔عادل نے دو دو جبکہ ۔عبدالرحمٰن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

بعد میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر ایل بی ایل فارما نے سکور پورا کر لیا ۔یاسر بٹ ۔54۔آفتاب نیازی ۔52۔ناٹ آؤٹ ۔اور علی عمر نے 49 رنز بناے ۔

اولین سپورٹس کی طرف سے شاہد بشیر۔ اکرم خان۔ اور خرم بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان خصوصی محمد ثقلین منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سروہ آئل تھے۔

دوسرے میچ میں زواری کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔اظہر۔90۔ناٹ آوٴٹ ۔سکندر کچھی۔85ناٹ آؤٹ ، جبکہ ہما میموریل کی طرف سے رانا فیصل نے دو اور قاسم گل نے ایک آوٴٹ کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ہما میموریل کلب چار وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔ عبدالمنان۔ 78۔عبدالرحمن افضل۔ 51رنز بنائے۔

زواری کلب کی طرف سے سکندر کچھی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ مین آف دی میچ سکندر کچھی قرار پائے۔

منظور لطیفی اور محمد الیاس ایمپائرز تھے جبکہ بلال حنیف سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button