Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
کرپشن کے الزامات پر سی ای ا و ایجوکیشن کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا

محکمہ سکولز نے کرپشن کے خاتمہ کےلئے زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنا لی۔
ایسے افسران جن پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ ملک سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے، اس پالیسی کا پہلا شکار لاہور کے سابق سی ای او بنے ہیں جو صرف 5 روز قبل ریٹائرڈ ہوئے، محمد پرویز اختر پر بدانتظامی، کرپشن اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔
جس پر محکمہ تعلیم نے ان کے خلاف حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھا جس نے وزارت داخلہ کو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی ۔