Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی کا بڑا اعلان، 497 لیکچرار بھرتی کیے جائیں گے

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 497 لیکچرار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بتایا گیاہے کہ ایچ ای ڈی نے کالجز میں لیکچرار کی اسامیوں پر بھرتی کےلئے پی پی ایس سی کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیاہے کہ لیکچرار اردو 110 آسامیاں، لیکچرار انگلش 92 آسامیاں، لیکچرار اسلامیات 58 آسامیاں، لیکچرار کامرس 95 آسامیاں، لیکچرار میتھ 41، لیکچرار سٹیٹکس 18، انگلش شارٹ ہینڈ 23، لیکچرار اکنامکس 37، کمپیوٹر + انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 37 آسامیوں پر بھرتی کےلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے۔
جس پر پی پی ایس سی نے درخواستیں طلب کرلیں، جس کے مطابق تمام آسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن کے رکھی گئی ہے، چالان فیس /600 روپے ہے، آن لائن اپلائی کرنا ہوگا، آخری تاریخ 05 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے ۔