Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان انڈر 12 کڈز سپورٹس میلہ تین جون سے شروع ہوگا

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام پانچ سے بارہ سال تک کے بچے اور بچیوں کے لیے ملتان انڈر 12کڈز سپورٹس میلہ 2022 تین جون سے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں شروع ہوگا ۔

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر ملتان ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ملتان سے تعلق رکھنے والے انڈر 12 بچوں اور بچیوں کے لیے تین جون کو دوپہر بارہ بجے تک ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان میں رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس کڈز میلہ میں فٹبال۔اتھلیٹکس۔مارشل آرٹ اور رسہ کشی کے مقابلہ جات میں والدین اپنے بچوں کی رجسڑیشن کرواسکتے ہیں،جبکہ اس دو روزہ کڈز میلہ کا آغاز تین جون کو ہوگا ۔

جبکہ اختتامی تقریب چار جون کو منعقد کی جائے گی۔

لیکن اس کڈز میلہ میں وہی بچے شرکت کرسکیں گے جن کی رجسٹریشن ہوچکی ہوگی۔

رانا ندیم انجم نے اس ایونٹ کے انعقاد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کو منعقد کرانے کا مقصد بچوں کو موبائل کے آلودہ ماحول سے نکال کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔

اس سلسلہ میں والدین کو چاہیے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اپنے بچوں اور بچیوں کی خود رجسڑیشن کروائیں تاکہ ان کے بچے جسمانی مشقیں کرکے ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں ، اور مستقبل میں پاکستان کو صحت مند نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے میسر ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button